اذلان شاہ ہاکی کپ

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہراکر دوسری فتح حاصل کرلی

ویب ڈیسک: پاکستان نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جنوبی کوریا کو چار صفر سے شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی ۔
پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی اور سفیان علی نے ایک ایک گول کیا۔
قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائشیا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔
قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ7 مئی کو جاپان کیخلاف کھیلے گی،چوتھا میچ 8 مئی کو کینیڈا اور 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا۔
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی کاوشوں سے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جانا ممکن ہوا، انہوں نے ٹیم کی دوسری کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر جب ٹیم کا انتخاب اور فیصلے ہوں تو ایسے ہی رزلٹ آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر کل بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے