کرغزستان: مقامی افراد پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے مابین ہنگامہ آرائی شدت اختیار کر گئِی۔ کئی پاکستانی طلبہ بھی اس کی زد میں آ گئے۔
اس دوران پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر مقامی افراد نے دھاوا بول کر وہاں موجود پاکستانی طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہاسٹل میں توڑ پھوڑ کی۔ ان پرتشدد واقعات میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ہاسٹل کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ اس دوران ہاسٹل میں موجود پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کرنے کی اطلاعات گردش کرنے لگی ہیں۔
اس موقع پر پاکستانی طلبہ نے بتایا کہ ہاسٹل میں موجود طلبہ و طالبات پر تشدد کیا گیا ہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ کہ جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا۔ ان کے ردعمل کے جواب میں اب پورے شہر میں غیر ملکی طلبہ و طالبات پر حملے کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 10 سے 12 ہزار پاکستانی طلبہ وہاں زیر تعلیم ہیں جن کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں.
کرغز پولیس صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام رہی اس لئے فوج کو طلب کر لیا گیا.

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ