وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کرغزستان میں پاکستانی سفیر کو پاکستدانی طلباء کی ہر ممکن مددکی ہدایت کر دی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بشکیک کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔
ذرائع کےمطابق کرغزستان میں پاکستانی سفارت خانے نے ایمرجنسی نمبر فراہم کر دیے ہیں۔ ان نمبرز پر وزیر اعظم شبہاز شریف مسلسل رابطے میں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے اور پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ ٹیلی فونک رابطہ میں پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ان واقعات میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ممکنہ گرفتاری فوج کو دینے کیخلاف درخواست دائر