سائفرکیس، عمران خان اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت 21 مئی کو ہوگی

ویب ڈیسک: سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سزاوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت 21 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ 15 مئی کو کازلسٹ منسوخ ہونے کے باعث سائفرکیس کی سماعت نہیں ہو سکی تھی، آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ کے دلائل مکمل ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں 8 افراد کا قتل سندھ سے گرفتار