جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بیرون ملک دورہ کے موقع پر جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بیرون ملک ہونے کے باعث جسٹس منیب اختر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حلف برداری تقریب سپریم کورٹ ججز بلاک کے کمیٹی روم میں ہوئی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف مہم، بنوں واقعے بارے اہم فیصلے متوقع ہیں