نوشہرہ، جہانگیرہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر اہالیان علاقہ سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاوہ جہانگیرہ میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر اہالیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔
اہالیان علاقہ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں صرف 8 سے 10 گھنٹوں کے لئے بجلی فراہم کی جاتی ہے جو سراسر زیادتی و ناانصافی ہے۔
عوام کا کہنا تھا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔
اہالیان علاقہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے بچے اور خواتین سمیت بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس سے دیگر جڑے مسائل بھی جنم لےرہے ہیں۔
علاقہ مکین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جلد ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پاکستان سے برآمدات بڑھانے کا مطالبہ