اسرائیل کے حساس تنصیبات پر حماس کا کامیاب وار

ویب ڈیسک: غزہ میں دہشت کی علامت نبے اسرائیل کی حساس تنصیبات حماس کے نشانے پر آ گئیں۔ حماس کے اس شدید حملے کی تصدیق خود اسرائیل کی مسلح افواج نے کر دی ہے۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس کی حساس دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ہونیوالے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس نے بدھ کی شب حملہ کیا، اس دوران حماس کے ڈرون کا تذکرہ بھی کیا گیا کہ کس طرح حماس کے ڈرون سے اسرائیلی حساس تنصیبات ہٹ ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق ڈرون اور میزائلوں کا سراغ لگانے کے لیے استعمال ہونے والے سکائی ڈیو نامی اس غبارے سے مخالف سمت سے آنیوالے میزائل کا نہ صرف پتا لگ جایا کرتا تھا بلکہ اسے ناکارہ بھی بنا دیا جایا کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:  حکومت عوام کو سڑکوں پر آنے کیلئَے مجبور کر رہی ہے، شیخ رشید