سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے

ویب ڈیسک: فیڈرل بیورو آف ریونیو ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن فائل نا کرنے والوں کے موبائل سمز بند کرنے کی تجویز پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے مسترد کر دی۔
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے نے ایف بی آر کو خط لکھ دیا جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ وہ سم بند کرنے کے ایف بی آر کے اس حکم پر عمل کرنے کے پابند نہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سم بند کرنا ہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں صرف 27 فیصد خواتین اپنے نام پر سم نکال کر استعمال کرتی ہیں ۔ ان کے علاوہ باقی خواتین اپنے فیملی کے دیگر ممبرز کے نام پر سم نکالتی ہیں۔
ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں درج ہے کہ موبائل سم بند کرنے سے ای کامرس سمیت ٹرانزیکشز کا عمل شدید متاثر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  جھیل سیف الملوک روڈ کو آمدو رفت کے لئے کھول دیا گیا