خیبر پختونخوا حکومت

خیبر پختونخوا حکومت کا اپنا نمائندہ بشکیک بھیجنے پر غور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے کرغزستان میں سفارتی عملے کی جانب سے عدم تعاون کے پیش نظر اپنا نمائندہ بشکیک بھیجنے پر غور شروع کردیا ۔
ذرائع کے مطابق بشکیک سے طالبہ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے شکایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کلیئر طلبہ کی فہرست میں تبدیلی کرکے وفاقی حکومت اپنی مرضی کے لوگ بھیج رہی ہے ۔
طالبہ کے مطابق لسٹ میں نام کے باوجود ہمیں شامل نہیں کیا جارہا ،سفارتخانہ سے کہا جا رہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی فلائٹ کو اجازت نہیں دی جائیگی، تمام طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے خرچے پر واپسی کا بندوبست کریں۔
طلبہ کے نام فہرست سے نکالنے کی وجہ سے درجنوں شکایات خیبر پختونخوا حکومت کو موصول ہو چکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق شکایات کے بعد صوبائی حکومت نے اپنے نمائندے کو بشکیک بھیجنے پر غور شروع کردیاہے اور اس حوالے سے کچھ میں فیصلہ متوقع ہے ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، گھر پر گولا گرنے سے کئی جانور ہلاک، عوام کا بھرپور احتجاج