آرمی چیف سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے۔ جرمن مسلح افواج نے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جرمن مسلح افواج کے دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے جرمن ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل الفونس میس سے بھی ملاقات کی اور آرمی کمبیٹ ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سینٹر کے مختلف شعبوں اور فوجی دستوں کو دی جانے والی تربیت پر بریفنگ دی گئی۔ اس دوران آرمی چیف نے جنگی مشق کا مشاہدہ اور مختلف تربیتی سہولیات کا معائنہ کیا۔
آرمی چیف نے اربن وارفئیرکا مظاہرہ دیکھا اور تربیتی مراکز کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جرمن چانسلرکے خارجہ پالیسی اور سلامتی کے مشیر، جرمن وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور وزارت دفاع کے سٹیٹ سیکرٹری سے بھی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کی سول اور عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
جرمن قیادت نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا۔
آرمی چیف ہیمبرگ میں جرمن مسلح افواج کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا دورہ بھی کریں گے۔ اس دوران پاک فوج کے سربراہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر اور اقوام متحدہ مشنز میں پاکستان کی مسلح افواج کے اشتراک پر روشنی ڈالیں گے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں نئِی تاریخ رقم، 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور