یو اے ای کے اشتراک سے پاکستانی معیشت مستحکم کرنا چاہتے ہیں

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے باصلاحیت آئی ٹی پروفیشنلز معیشت کے تمام شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو یقینی طور پر باعث مسرت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے مشترکہ سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے مکمل ہو۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ میں آئی ٹی کے شعبے کے لیے سود مند اقدامات کیے۔ ہماری کوشش ہے کہ یو اے ای کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان کے عظیم دوست ہیں۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم قرض نہیں متحدہ عرب امارات سے مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں کیونکہ ترقی قرض سے نہیں آتی۔

مزید پڑھیں:  امت مسلمہ فسلطینیوں کو یہود کے ظلم سے نجات دلائے، خطبہ حج