تحریری حکمنامے کے علاوہ عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے پر پابندی

ویب ڈیسک: تحریری حکمنامے کے علاوہ دیگر عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے پر پیمرا کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز سے متعلق رپورٹنگ سے گریز جبکہ صرف تحریری احکامات ہی کی خبر دی جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز براہ راست نشر ہونے والی عدالتی کارروائی دکھا سکتے ہیں۔
پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تحریری حکمنامے کے علاوہ ٹی وی چینلز کوئی بھی ایسا مواد نشر کرنے سے گریز کریں جو عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتا ہو۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 72 سالہ شخص گرفتار