تجاوزات کیخلاف آپریشن میں‌تعمیرات مسمار، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سیل

ویب ڈیسک: تجاوزات کیخلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آپریشن جاری ہے۔
سی ڈی اے کے تحت رات گئے ہونے والے اس آپریشن میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کر کے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کر دیا گیا جبکہ اس دوران مزاحمت پر پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بمعہ ہیوی مشینری رات گئے تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پہنچی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ رات گئے ہونے والے اس آپریشن کے دوران سی ڈی اے نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے اطراف میں لگی گرل اور دیگر غیر قانونی تعمیرات گرا دیں۔
آپریشن کے بعد تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ بھی اس کے باہر آویزاں کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  رستم : نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا،نعش نکال لی گئی