لوئر دیر، 6 سالہ بچی کے قتل میں‌ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں 6 سالہ بچی کے قتل میں‌ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق ضلع لوئر دیر میں 6 سالہ بچی عائشہ کے قتل میں یتیم خانہ کا مہتمم ضیاء الحق گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
متاثرہ 6 سالہ بچی کے لواحقین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے کچھ دن پہلے عائشہ کو یتیم خانہ میں داخل کروایا تھا تاہم 6 دن قبل اس کی موت واقع ہوگئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کی لاش پر جنسی تشدد کے نشانات موجود تھے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم نے معصوم 6 سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، بیرسٹر عقیل