ایشیا سنوکر ٹورنامنٹ میں‌ پاکستانی کیوئسٹ نے بھارتی مقابل کو ہرا دیا

ویب ڈیسک: سنوکر میں بھی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے لائق ہوتا ہے۔
کیو سکول ایشیا ٹورنامنٹ میں پاکستانی کیوئسٹ حمزہ نے مقابل لکشمن روات کو 2-4 سے ہرا دیا۔
اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر نے بھارتی کیوئسٹ کے خلاف آخری فریم میں 113 کا بریک بھی کھیلا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر دوسرے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کے پاسا کورن سے مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  حکومت بے اختیار ،مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں :عمران خان