خیبرپختونخوا بجٹ: خالی آسامیاں ختم، مزدوروں کی اجرت 36 ہزار کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا بجٹ کل پیش کیا جائیگا جس کیلئَے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ میں خالی آسامیاں ختم اور مزدوروں کی اجرت 32 سے 36 ہزار کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ کے مطابق 3 سال سے خالی آسامیوں کو ختم کرنے اور بلدیاتی حکومتوں کیلئے 25ارب 93کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اڑھائی سال بعد مقامی حکومت کیلئے ترقیاتی فنڈ کا 20 فیصد مختص کرنے کی تجویز سمیت نوجوان نسل کو بھِ مدنظر رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا بجٹ میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت آسان شرائط پر بلاسود قرضے دئیے جائیں گے۔ اس مقصد کیلئے 10 ارب روپے اور ترقیاتی فنڈ میں نئے منصوبوں کی بجائے جاری منصوبوں کیلئے 90 فیصد فنڈ مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
صوبائی بجٹ میں بی آر ٹی کیلئے 3 ارب روپے تک سبسڈی فنڈ جبکہ صحت کارڈ کیلئے 28 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہمند، عید قریب آتے ہی ڈرائیورز نے کرائے بڑھا دیئے، عوام پریشان