خیبر پختونخوا کادوسرا خصوصی طیارہ 300طلبہ کرلیکرپشاورپہنچ گیا

ویب ڈیسک: بشکیک سے 300 کے قریب طلبہ کو لے کر خیبر پختونخوا کا دوسرا خصوصی طیارہ پشاور پہنچ گیا۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کا خصوصی طیارہ 300 کے قریب پاکستانی طلبہ کو لے کر بحفاظت وطن واپس پہنچ گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق کرغزستان سے آنے والے پاکستانی طبلہ کو خوش آمدید کہنے کے لئے ڈی جی پی ڈی ایم اے اور دیگر اعلی حکام اور طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد بھی اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے ائرپورٹ پر موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے کرغزستان سے وطن واپسی پر طلبہ و طالبات کو اپنے اپنے علاقوں تک بحفاظت پہچانے کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ معلومات و رہنمائی کیلئے کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلباء و طلبات واٹس ایپ نمبرز(03433333049) اور (03440955550) جبکہ والدین پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عید الاضحی پر پشاور بی آر ٹی سروس فعال رہے گی ،ترجمان