پشاور کے عوام کیلئے خوشخبری، بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: آٹے کی قیمت کم ہونے کے ثمرات بیکری مصنوعات ڈبل روٹی، بسکٹ اور سموسے سستے ہونے کی صورت میں پشاور کے عوام کو ملنے لگے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس میں ڈبل روٹی، بسکٹ اور سموسے کی نئِ قمتیوں کا تعین کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق بڑی ڈبل روٹی کی قیمت 20 روپے کی کم کر کے 200روپے جبکہ سنگل ڈبل روٹی کی قیمت 10روپے کم کر کے 100روپے مقرر کردی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بسکٹ کی قیمت میں 100 روپے کمی کر کے نئی قیمت 600 روپے فی کلو مقرر کردی۔ اس کے علاوہ پشاور میں سموسہ 10 روپے سستا ہو کر 20 روپے کا ہوگیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں چیمبر آف کامرس اور بیکری کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی سی ایس کی بڑی کامیابی،آذربائیجان تک سامان کی ترسیل مکمل کرلی