خیبرپختونخوا میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ سٹروک کی وارننگ

ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر شہر آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہیٹ ویو نے لوگوں کو اپنے پنجوں میں دبوچ رکھا ہے۔
اس شدید گرمی کے باعث لوگوں کو طبی ماہرین کی جانب سے خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ پانی کا استعمال زیادہ کریں، سر ڈھانپ کر باہر نکلیں اور دوپر جب سورج عین سر پر ہوتا ہے کم سے کم باہر نکلا کریں۔

مزید پڑھیں:  رستم، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

پنجاب اور سندھ سمیت بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرم ہوائیں چل رہی ہیں جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔
ان دنوں میں پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئَے گئے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے ابھی کھلے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے اکثر علاقوں میں ہیٹ ویو کی الرٹ جاری کر دی گئی ہیں۔
حکام کو چاہئَے کہ بچوں کو ہیٹ سٹروک سے بچانے کیلئَے جہاں ہسپتالوں میں سہولیات کا بندوبست کریں وہیں تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلامیہ جاری کریں۔
دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے اکثر شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔
اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 24 اور 25 مئی کو درجہ حرارت 45 اور 46 ڈگری پر پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ اور آئر لینڈ کا میچ منسوخ،پاکستان ٹی20ورلڈ کپ سے باہر