عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک: اس مہنگائی کے دور میں پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گر گئیں اسی لئے ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یکم جون سے ملک بھر میں پٹرول 4 روپے جبکہ ڈیزل ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کم ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے نئی قیمتوں کا اعلان 31 مئی کی رات کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں بم دھماکہ ،5افراد جاں بحق