نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا سمیت تینوں صوبوں کے گورنرز کے ناموں کی منظوری صدر مملکت آصف زرداری نے دے دی۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد جعفر خان مندوخیل گورنر بلوچستان ، فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختونخوا ، سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب مقرر کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج عہدےکا حلف اٹھائیں گے۔ اس حوالے سے تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی۔
یاد رہے کہ حلف برداری کی تقریب کیلئے مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین اہم ملاقات ہوئی ۔ اس دوران چاروں صوبوں کے گورنرز کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔
ملاقات میں گورنر سندھ کے منصب کیلئَے کامران ٹیسوری کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج اپنے عہدے کا حلف گورنر ہاوس میں اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:  تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی