9 مئی واقعات، صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی ضمانت خارج

ویب ڈیسک: 9 مئی کے واقعات میں صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔
پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران عدنان قادری کی ضمانت خارج کر دی گئی۔
یاد رہے کہ عدنان قادری کا نام بھی 9 مئی واقعات میں لیا جا رہا ہے۔
عدنان قادری نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
اس حوالے سے انسداد دہشتگردی عدالت نے بتایا کہ عدنان قادری سماعت کے لیے پیش نہیں ہو رہے تھے۔ اس لئے ان کی درخواست خارج کردی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، احتجاج پر پابندی عائد