ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

ویب ڈیسک: صوبہ کے سب سے بڑے ہسپتال ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) کو جاری سرکاری ادویات فروخت کرنے کے معاملے کی تحقیقات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کی۔ اس دوران ایف آئی کی تحقیقات کے سرکاری دوران ادویات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہسپتال کے 3 ملازمین سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان لاکھوں مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان نے دوران تفتیش بعض مارکیٹوں کی نشاندہی بھی کر دی۔
ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کی گئِی اور چھاپے کے دوران دو نجی میڈیکل سٹوروں کے گودام سے بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق، دو زخمی