تھانہ متنی پولیس کی اہم کارروائی، اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ متنی پولیس نے بروقت اور اہم کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن کی بھاری کھیپ موٹر کار کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن، منشیات اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے کاروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں درہ آدم خیل سے موٹر کار نمبر سی ڈبلیو 627 بارے خفیہ اطلاع ملی۔ اس اطلاع پر کارروائی کے دوران ڈرائیور پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا لیکن عین اس دوران پولیس نے اس کا تعاقب کیا۔
ذرائع کے مطابق ڈرائیور نے کچھ فاصلے پر جا کر گاڑی چھوڑ دی اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
پولیس نے کاروائی کے دوران موٹر کار کو تحویل میں لے کر اس کی چیکنگ کی اور اس دوران گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن بھاری مقدار میں‌برآمد کرلی گئی۔
اسلحہ کی سمگلنگ کے کیس کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس میں‌ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  بیرونی مداخلت قبول نہیں،عمران خان پرغلط کیسزبندکیےجائیں، علی محمدخان