جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خِبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جلاو گھیراو کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 28 مئِ تک توسیع سمیت استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی کے جج نے جلاو گھیراو سمیت کارسرکار میں مداخلت کے کیسز میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔
دوران سماعت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے حکومتی امور میں مصروفیت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
بعدازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد