فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہیں، حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنسز کے حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عدلیہ مخالف سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان، توہین عدالت نوٹس پر سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ بادی النظر میں سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
بادی النظر میں فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، دونوں کو اس سلسلے میں وضاحت کا موقع دیتےہوئے شوکاز جاری کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی چینلز کو بھی متنبہ کر دیا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں یہ بھِی کہا ہے کہ فیصل واوڈا اورمصطفی کمال آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

مزید پڑھیں:  چین اور سعودی عرب سے 9ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان