نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک: گندم درآمد کرنے کے معاملے پر حکومتی اراکین سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر اہم ہدایات جاری کر دیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے گندم درآمد کرنے کے سکینڈل کی انکوائری کمیٹی کے سربراہ کامران علی افضل نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے ملاقات میں انہیں نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کے معاملے کی مکمل تحقیقات اور پیر تک حتمی رپورٹ پش کرنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ذمہ داروں کا واضح تعین لازمی ہونا چاہئے۔
یاد رہے کہ سیکرٹری کابینہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کے اجلاس کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں گندم خریداری کے معاملے پر ن لیگ کے مرکزی قائدین آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ اس دوران قائد ن لیگ نواز شریف اور پارٹی صدر و وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مزید 2 مقدمات میں‌ضمانت منظور