فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔
اس حوالے سے تقریب گورنرہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے نومنتخب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، پیپلز پارتی قائدین سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین موجود تھے.
اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اختر حیات گنڈاپور، کمشنر پشاور سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پولیس مقابلہ میں ایک شرپسندوں زخمی حالت میں گرفتار