گندم سکینڈل :کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: کسان اتحاد نے گندم سکینڈل میں ملوث کرداروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے 10مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین کھوکھر نے کہا کہ گندم اسکینڈل کی وجہ سے کسانوں کا 400ارب روپے کانقصان ہوگیا اور کرپشن کے لیے 6کروڑ کسانوں کو ذبح کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اوپر بیٹھے لوگ صحیح فیصلے نہیں کرتے، کیا ان کو علم نہیں تھا کہ بمپرفصل آرہی ہے؟ گندم کی درآمد پر ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ ضائع کردیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کسان بہت مشکل میں ہے، کسان چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے مگر اس کو ملتا کچھ نہیں، کسان اس وقت جس تکلیف میں ہے بیان نہیں کر سکتا، کئی بار کہہ چکے ہیں آزادانہ ایگری کلچر کمیشن بننا چاہئے۔
چیئرمین پاکستان کسان اتحاد نے کہا کہ گندم امپورٹ کرنے والے کرداروں کو پھانسی لگانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، جہانگیرہ میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر اہالیان علاقہ سراپا احتجاج