کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانیوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک قابل مذمت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کرغزستان میں جنوبی اضلاع کے کئی طلباء محصور ہیں، ان محصور پاکستانیوں سے کرغز پولیس پیسوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔
مولانا نسیم علی شاہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری کرغزستان واقعہ کا نوٹس لے اور وہاں محصور لوگوں سے رابطہ قائم کرے۔

مزید پڑھیں:  ملکی اتحاد کیلئے قیادت نئی نسل کو سونپنی چاہئے، جوبائیڈن