کرغزستان واقعات میں 14 غیر ملکی شہری زِخمی ہوئے، حسن ضیغم

ویب ڈیسک: کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے موجودہ صورتحال پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پرتشدد واقعات میں 14 غیر ملکی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
ویڈیو پیغام میں ان کا کہناتھا کہ کل رات کو مقامی انتہا پسندوں نے طلبا کے 6 ہاسٹلز پر حملہ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے طلبا کی دیگر رہائشگاہوں پر بھی حملہ کیا۔
پاکستانی سفیر نے بتایا کہ پرتشدد واقعات میں 14 غیر ملکی شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی پاکستانی طالب علم شاہ زیب سے ہسپتال میں ملاقات کی ہے، اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے موجودہ حالات کے حوالے سے جاری ویڈیو میں بتایا کہ ان پرتشدد واقعات اور حملوں میں ملوث کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حسن ضیغم نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کو 500 کے قریب فون کالز موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 10 شہریوں کا ان کے والدین سے رابطہ کرایا گیا ہے۔ =

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی ایم این اے فضل محمد اور انور تاج کرپشن کیس سے بری