اسلام کے مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ ہوا کے ساتھ شدت اختیار کر گئی

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مارگلہ پہاڑوں پر گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی شدت میں تیز ہوا سے شدت آ گئی۔
ذرائع کے مطابق رات گئے تک سی ڈی اے کی ٹیموں نے سخت جدوجہد کے بعد 70 فیصد آگ پر قابو پا لیا۔
اس حوالے سے وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ مارگلہ پہاڑوں پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو اور تیز ہواوں سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا تاہم جانی نقصان سے بچنے کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کو دھرنا جاری رکھنے کی مشروط اجازت مل گئی