حوالہ ہنڈی

حوالہ ہنڈی کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن،کروڑوں کی کرنسی برآمد

ویب ڈیسک: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کرکے 62کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ہے ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران 267چھاپہ مارکارروائیاں کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران 269 مقدمات درج اور 327 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کریک ڈان میں 62 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، جس میں غیر ملکی کرنسی کی مالیت کروڑ 12 لاکھ روپے ہے
برآمد کی گئی کرنسی میں 37 کروڑ 17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت