جویریہ عباسی

اداکارہ جویریہ عباسی نے دوسری کا اشارہ دے دیا

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کا اشارہ دے دیا ہے ۔
جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہیںڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کسی مرد کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جویریہ عباسی نے انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہے جوکہ بظاہر ان کی منگنی کی انگوٹھی لگ رہی ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا شروعات، اس پوسٹ پر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی خوشخبری سنانے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد ان کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔
جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان