مہمند، دو مہینوں سے جاری پاکستان سپورٹس فیسٹیول احتتام پزیر

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں گزشتہ دو مہینوں سے جاری پاکستان سپورٹس فیسٹیول احتتام پزیر ہو گیا۔
یاد رہے کہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں کیا گیا۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ فرنٹیئر کور نارتھ، ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے پاکستان سپورٹس فیسٹیول ایک اہم کارنامہ ہے۔
پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں 23 ٹیموں کے 500 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر علاقے کے عوام میں کافی جوش و خروش پایا گیا۔
فیسٹیول کے آخری دن فائنل جیتنے والے کھلاڑیوں میں مہمانوں نے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں:  عید قربان پر مہنگائی کا پارہ ہائی، ایک ہی روز ٹماٹر کی ڈبل سنچری مکمل