بیرک گولڈ کا انکار، پاکستان ریکوڈک پراجیکٹ میں 15 فیصد حصص سے محروم

ویب ڈیسک: ریکوڈک پراجیکٹ میں بیرک گولڈ کی جانب سے اپنے حصس کی فروخت سے انکار کے بعد پاکستان کے سر پر 15 فیصد حصص سے محروم ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
بیرک گولڈ کے انکار کے بعد سعودی عرب اور پاکستان نے ڈیل پر اتفاق کرلیا ہے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس سودے بازی کے تحت پاکستان اپنے 15 فیصد حصص سعودی سرمایہ کار کو فروخت کریگا۔
ذرائع کے مطابق ریکوڈک پراجیکٹ میں پاکستان کا حصہ 50 فیصد سے گھٹ کر صرف 35 فیصد رہ جائے گا۔ اس میں بھی بلوچستان حکومت کا حصہ 25فیصد جبکہ وفاق کا حصہ 10 فیصد رہ جائے گا۔ یوں پاکستان ریکوڈک پراجیکٹ کا اقلیتی حصہ دار بن کر رہ جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کرم میں گھر کے اندر 2بھائیوں کا لرزہ خیز قتل