افغانستان میں غیر ملکیوں پر حملے، او آئی سی کا کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک: افغانستان میں غیر ملکیوں پر حملے کئے جا رہے ہیں جس کے بعد او آئی سی اور ایران کی جانب سے افغان حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ زور پکڑنے لگاہے۔
ذرائع کے مطابق افغان صوبہ بامیان میں دہشت گردوں نے تین ہسپانوی سیاحوں اور تین افغان شہریوں کو نشانہ بنایا اور ان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق او آئی سی کی جانب سے حادثے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تمام ذمہ داران کی جلد از جلد گرفتاری اور کڑی سزا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایران کی جانب سے بھی ہسپانوی سیاحوں پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ان حملوں کے بعد روسی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان سفر کرنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان سرزمین پر بڑھتی دہشت گردی کی وجہ سے افغان طالبان کے دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے غیر ملکیوں پر حملے اور دراندازی جیسے واقعات کے حوالے سے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کو لگام دیں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف پروگرام آخری،پاکستان کوکھویامقام واپس دلوائینگے، شہباز شریف