بہاولپور میں پاک آرمی اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا مشترکہ میڈیکل کیمپ اختتام پذیر

ویب ڈیسک: پاک آرمی اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے بہاولپور میں 6 روزہ مشترکہ میڈیکل کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 17 تا 22 مئی یزمان اور فورٹ عباس میں 4 ہزار سے زائد افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل کیمپ میں مقامی سکول کے بچوں کو خاص طور پر فرسٹ ایڈ سمیت طلبہ کو بزرگوں اور مریضوں کی دیکھ بھال کی تربیت دی گئی۔
سول ملٹری ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس نے مشترکہ میڈیکل کیمپ میں‌خواتین، مردوں اور بچوں کا معائںہ کیا اور اس دوران امراض کی تشخیص پر ان کا علاج کیا گیا۔ اس دوران 550 سے زیادہ آنکھوں کے آپریشن بھی کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  عیدالاضحی کیلئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان تیار، پولیس کی اضافی نفری تعینات