صوبائی بجٹ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت خصوصی کابینہ اجلاس شروع

ویب ڈیسک: صوبائی بجٹ کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خصوصی کابینہ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی کابینہ اراکین کے علاؤہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز شریک ہیں۔
یاد رہے کہ کابینہ اجلاس میں بجٹ تخمینہ جات برائے مالی سال 25-2024ء کی منظوری دی جائیگی۔
خیبرپختونخوا کا مالی سال 25-2024ء بجٹ کا کل حجم 1600 ارب سے زائد رکھا گیا ہے جس میں ترقیاتی کاموں کیلئے 259 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے بھی خوشخبری ہے کیونکہ ان کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے ، اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے تجویز پیش کر دی ہے۔
صوبائِی بجٹ میں محکمہ صحت کیلئے 70 ارب روپے سے زائد رکھے جائیں گے جبکہ صحت کارڈ کیلئے 28 ارب روپے سے زائد کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا بجٹ میں بی آر ٹی کرایوں میں اضافہ، نئے منصوبوں کے بجائے جاری منصوبوں کیلئے فنڈ مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ٹیکسز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا.

مزید پڑھیں:  کینٹ بوڑڈ ایبٹ آباد کی جانب سے عوام کو بڑی ریلیف کا اعلان