عدالتی کارروائی کی نشریات، پیمرا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک: عدالتی کارروائی کی نشریات کے حوالے سے پیمرا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ میں درخواست شہری مشکور حسین نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمہوریت میں آزاد صحافت کا مرکزی کردار ہے اس کے بغیر جمہوریت ختم ہو جائے گی۔
دائر درخواست میں کہا گیا کہ 21 مئی کو پیمرا نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹی وی چینلز کو عدالتی کارروائی کی نشریات سے روک دیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محض عدالت کے تحریری فیصلے نشر کئے جا سکتے ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی کارروائی کی نشریات کی بندش کا پیمرا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے معطل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، پروٹیز نے نیپال کو ایک رنز سے ہرا دیا