پاکستان میں ٹیکس کی وصولی منصفانہ چاہتے ہیں، آئِی ایم ایف

ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے سٹاف لیول معاہدے کے لیے جاری مذاکرات ختم ہو گئے ، اس دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پاکستان کا طویل دورہ مکمل کرنے کے بعد آئی ایم ایف مشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کا دورہ انہی کی درخواست پر کیا۔ اس دوران نئے پروگرام کا جائزہ بھی لیا گیا۔
آئی ایم ایف کے مطابق جامع اقتصادی پالیسی اور ریفارمز پروگرام کے حوالے سے پاکستانی حکام سے بات چیت ہوئی۔
عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پالیسی پر پاکستانی حکام سے ورچوئل بات چیت جاری رہےگی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے اختتام کے بعد آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے طویل مذاکرات کیے۔
نیتھن پورٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانا چاہتی ہے جبکہ ہم پاکستان میں ٹیکس کی وصولی منصفانہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر نشاندہی کی ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی توانائی کی لاگت کم کرنا بھی ضروری ہے۔
آئِ ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی استعمال کی جائے۔ انہوں نے سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانے کی جانب سے نشاندہی کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی سی ایس کی بڑی کامیابی،آذربائیجان تک سامان کی ترسیل مکمل کرلی