سٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ، 100انڈیکس پہلی بار 76 ہزار کی حد عبور کر گیا

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکس چینج میں تیزی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی جاری رہا۔
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100انڈیکس میں 956 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس پہلی بار 76 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکس چینج میں 956 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 100انڈیکس ریکارڈ 76 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرنے لگے۔
جمعہ کے روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100انڈیکس 76 ہزار کی سطح عبور کرکے 76 ہزار 70 پوائنٹس پر آگیا.

مزید پڑھیں:  احتجاجی مطاہرہ، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین سمیت 80 کارکنان پر مقدمہ درج