چینی فرم کی نظریں پاکستانی معدنیات پر جم گئیں، سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر ہیں ۔ اس دوران انہوں نے کئی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
اس دوران ان کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مضبوط بنانا اور یقین دلانا ہے کہ پاکستان، چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
اس دوران چینی فرم کی نظریں کان کنی کے ساتھ ساتھ پاکستانی معدنیات پر جم گئیں اور اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کی جانب سے چینی فرم ایم سی سی ٹونگسن ریسورس کو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔ اس کےساتھ اسے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
چینی فرم نے پاکستان میں کان کنی کے ساتھ ساتھ معدنیات کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس سلسلے میں فرم کی جانب سے وزیر اعظم کو پاکستان میں کان کنی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یاد رہے کہ چینی فرم نے پاکستانی معدنیات میں‌دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئےاس میں‌انویسٹمنٹ کرنے پر توجہ مرکوز کر لی ہے.

مزید پڑھیں:  پشاورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی شہید