صیہونی بمباری سے غزہ میں مزید 50 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ پر تباہ کن اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس دوران حماس سے جنگ بندی کے حوالے مذاکرات بارے بھی مثبت اشارے دیئے جا رہے ہیں۔
فلسطینی ذرائع صحت اور حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ میں فضائی اور زمینی بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان شہداء میں 15 بچے بھِ شامل ہیں۔ یہ بھِی بتایا گیا کہ الدراج کی مسجد کے احاطے میں 10 افراد شہید کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان