قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی ناصر اللہ دم توڑ گئَے

ویب ڈیسک: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی ناصر اللہ گڈانی کراچی کے نجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق 2 روز قبل سندھ حکومت کی جانب سے بہتر علاج معالجہ کیلئَے صحافی ناصر اللہ کو کراچی منتقل کیا تھا۔
مقامی صحافی ناصر اللہ پر میرپور ماتھیلو میں جان لیوا حملہ ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔
اس کے بعد انہیں رحیم یار خان لے جایا گیا تاہم طبیعت مزید بگڑنے پر انھیں کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم صحافی ناصر اللہ کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات، شاہ محمود قریشی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل