سزا کا بل منظور

اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور

ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیاگیا ہے ۔
وزارت توانائی کے مطابق قومی اسمبلی سے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز)میں اوور بلنگ کے خلاف قانون سازی کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے بتایا کہ یپرا ایکٹ میں ترمیم سے متعلق ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق کے نتیجے میں اوور بلنگ اور غلط بلنگ کرنے والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی، اوور بلنگ پر آئندہ سے ایف آئی اے نہیں بلکہ نیپرا کارروائی کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈسکوز افسران کو فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی سے بچانے کیلیے رولز تبدیل کیے ہیں۔
ایف آئی اے صرف اوور بلنگ کی نشاندہی کرے گی اور ڈسکوز کے افسران کی گر فتاری کی مجاز نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات کا مطالبہ