رانا تنویر

عمران خان کی ملک دشمنی کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے،رانا تنویر

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملک دشمنی کی ہر سازش ناکام ہو رہی ہے،2014 کا بانی پی ٹی آئی کا دھرنا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کا آغاز تھا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے نارنگ منڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی یہودی پراڈکٹ ہیں جو ملک کی تباہی کے ایجنڈے پر کار فرما ہیں ۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملکی سالمیت کے اداروں پر حملے بیرونی آقاں کی خواہش تھی، چینی صدر کا دورہ ہو یا سعودی وفد کی آمد، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لندن ہنگاموں اور کانگریس حملے کے ملزمان سزا پاچکے، سانحہ 9 مئی کے ملزمان آزاد ہیں، ہمارے عدالتی نظام کی خامیاں ملکی سالمیت پر حملے کے ملزموں کو بچا رہی ہیں، وفاق اور پنجاب حکومت مل کر کسانوں کو مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گندم امپورٹ کرنے کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ بہت جلد منظر عام پر آجائے گی، انکوائری رپورٹ میں پتہ چل جائے گا کہ کس نے ذاتی مفاد کے لئے یہ گندم امپورٹ کی، وفاقی حکومت کسانوں کو سبسڈی دینے کا بھی پلان بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت :کسانوں کے دہلی چلو مارچ کو 100دن مکمل، ڈیڈلاک برقرار