مسافر بس پرحملہ

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا مسافر بس پرحملہ

ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے مسافر بس پر حملے کردیا ،سواریوں کو زبردستی گاڑی سے اتار کر اغواء کرنے کی کوشش بھی کی ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں نے مسافر پربس حملہ کردیا ، دہشت گردوں نے سواروں کو اتار کر بس کو آگ لگا دی ۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ڈرائیورز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ آگ کے نتیجے میں بس مکمل طورپر جل کر راکھ ہو گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے گاڑی کے مالک کو حکومت کا ساتھ نہ دینے کی وارننگ دی تھی جبکہ طالبان کے خلاف بیان اور حکومت کاساتھ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی ۔
پولس نے بتایا کہ بس درازندہ سے ڈی آئی خان جا رہی تھی کہ حملہ کیا گیا،دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی گرفتار ی کے لئے علاقے میں کاروائی شروع کردی گئی ۔

مزید پڑھیں:  بجلی صارفین سے 2116 ارب روپے کیپسٹی چارجز لینے کا فیصلہ