مزید 21فلسطینی شہید

عالمی عدالت کا حکم نظر انداز ،اسرائیلی بمباری میں مزید 21فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: عالمی عدالت انصاف کے حکم کے باوجود اسرائیل نے رفح سمیت غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 21فلسطینی شہید ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے آج علی الصبح غزہ کی پٹی پر حملے کیے جبکہ صیہونی فوج اور حماس کے مسلح ونگ کے درمیان جھڑپیں بھی جاری رہیں۔
فلسطینی عینی شاہدین نے رفح اور وسطی شہر دیر البلاح میں اسرائیلی حملوں کی اطلاع دی، تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 21 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے کویتی ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا، رفح کراسنگ پر فوجیوں کے محاصرے کی وجہ سے امداد داخل نہیں ہوپارہی۔
خیال رہے کہ 7اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 35ہزار857فلسطینی شہید اور80ہزار 293زخمی ہوچکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  ناقص کارکردگی پر قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ نشانے پر آ گیا