رحمان بابا گرڈ سٹیشن کا گھیراؤ

ایم پی اے فضل الٰہی کامظاہرین کےہمراہ رحمان باباگرڈسٹیشن کاگھیراؤ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں حکومتی ایم پی اے فضل الٰہی نے مظاہرین کے ہمراہ پیسکو رحمان بابا گرڈ سٹیشن کا گھیراؤ کرلیا ۔
ایم پی اے فضل الٰہی مظاہرین کے ساتھ گرڈ سٹیشن میں داخل ہوکر زبردستی فیڈر چالو کرائے ،پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے ۔
آن کرائے گئے فیڈرز میں ہزارخوانی، یکہ توت، اخون آباد، نیو چمکنی، سوڑیزئی بالا، شالوذان اور قلندرآباد شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی کی زیر قیادت لوڈشیڈنگ کے خلاف رنگ روڈ پر ہزار خوانی گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
گزشتہ روز فضل الٰہی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ صبح 9 بجے گرڈ اسٹیشن رحمان بابا کا بٹن میرے پاس ہوگا، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کل میں جاری کروں گا۔
فضل الٰہی کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ جس حلقے کی جتنی لوڈشیڈنگ بنتی ہے اس کے مطابق بجلی فراہم کریں گے، ہمارے وزیراعلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ صوبے کا حق چھینیں گے ہم ساتھ ہیں۔
اب فضل الٰہی کا گرڈ اسٹیہشن کے باہر پہنچ کر کہنا ہے کہ اندر داخل ہونے کی ضرورت نہیں، تمام فیڈرز کی بجلی شروع کردی گئی ہے، لیکن صرف فیڈرز کی بجلی شروع کرنے پر واپس نہیں جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک تحریری طور پر یقین دہانی نہیں کرائی جاتی یہاں موجود رہیں گے، بجلی ہمارا حق ہے اور اپنا حق چھین کر لیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئَے کوشاں ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی